ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Virat Kohli

Virat Kohli

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر بھی نت نئے ریکارڈز بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ 27 سالہ بلے باز کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد ایک ملین سے بڑھ گئی ہے۔

وہ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر یہ سنگ میل عبور کیا۔

انسٹاگرام پر سچن ٹنڈولکر، ابراہام ڈی ویلیئرز، یوراج سنگھ، کرس گیل اور ڈیل سٹین کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔