ورجینیا امریکہ میں صدر، حلقہ فکروفن کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

Eid Milan Party in Virginia

Eid Milan Party in Virginia

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
عیدالفطر ایک خوشی کا تہوار ہے۔ اس روز مسلمان مذہبی جوش اور جذبے سے لبریز ہوتے ہیں یہ خوشی اللہ اتعالے کی طرف سے رمضان کے بعد کا انعام ہے ۔ سمندر پار پاکستانی بھی اس روز خوشی سے لبریز جذبات سے بھرپور صبح صبح عید کی نماز ادا کرتے ہیں ۔ ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہیں ۔ اور عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں عزیزوں اور رشتہ داروں کی آؤ بھگت کرتے ہیں اور مختلف پکوان سے ان کی تواضع کی جاتی ہے روائتی طور پر سویّاں تیار ہوتی ہیں ۔ محبت اور جذبات سے لبریز اور خوشی سے سرشار ایک دوسرے کے گھروں میں مختلف کھانے کی ڈشزز بھیج کر خوشیوں کو آپس میں بانٹتے ہیں ۔ مٹھائی اور دوسرے تحائف کے ساتھ دوستوں اور رشتہ داروں کو وزٹ بھی کرتے ہیں ۔ بچے ، نوجوان اور خواتین رنگ برنگی نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں ۔ عید کے موقع پر عید کی مناسبت سے پروگرام ہوتے ہیں جن کو سمندر پار پاکستانی مشترکہ طور پر شرکت کر کے آپس میں خوشیاں شیئر کرتے ہیں ۔ خاص طور پر بچوں کو لیکر جھولوں اور تفریح مقامات کی سیر کرائی جاتی ہے ۔ کئی مقام پر آپس میں مل کر عید مِلن پارٹیاں ہوتی ہیں ۔

اسی طرح مناسس (ورجینیا) میں معروف سماجی شخصیت اور امریکہ کے ٹاپ ڈینٹسٹ ڈاکٹر عثمان ملک نے عید مِلن پارٹی کا انتظام کیا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری ، صدر حلقہء فکروفن سعودی عرب تھے ۔ اور جس میں انکے عزیزوں دوستوں اور مقامی معززین نے شرکت کی ۔

مہمانوں کی طرح طرح کے لذیذ پکوان سے تواضع کی گئی اور بچوں کی دلچسپی کے کی گیمز کا انتظام کیا گیا اور ذہنی آزمائش کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ ایک کارنر پاکستان کی کرکٹ ٹرافی کی کامیابی کی مناسبت سے خوبصورت ٹمٹماتی روشنیوں اور تصاویر سے منور کیا گیا ۔ جس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔

Eid Milan Party in Virginia

Eid Milan Party in Virginia

طعام کے بعد ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری کی زیر صدارت ایک نشست ہوئی ۔ جس میں پاکستان کے سیاسی ، معاشی اور اقتصادی پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ اور سمندر پار پاکستانی کو وٹنگ کا حق خاص طور پر بحث کا مرکز رہا اور اس پر عملی جامہ پہنانے کے لئے مختلف طریقے پر بات ہوئی ۔ اس کے علاوہ ادبی ذوق رکھنے والوں نے علامہ اقبال ، غالب اور دیگر معروف شعراء کے اشعار سے محفل کو گرما دیا اور آپس میں بیت بازی کے مقابلہ نے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دئے ۔ اس مباحثہ میں ڈاکٹر عثمان ملک ، خالد عمر ، امجد اختر ، عمر چوھدری اور تصور شاہین نے نہایت گرم جوشی سے حصہ لیا

صدر محفل ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے کہا ۔ کہ بیرون ملک ہم سب پکستانی ہیں اور ہم سب پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں اپنے ملک کا وقار کو ہر حالت میں بلند کرنا ہے ۔ عید ہمیں خوشی کے ساتھ وطن کی یاد بھی دلاتی ہے ۔ اتحاد کا پیغام دیتی ہے ۔ آخر میں پاکستان کی ترقی ، خوش حالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر صائمہ شاہ کے ان اشعار پر محفل کا اختتام ہوا ۔

آنے والی رتوں کے آنچل میں

کوئی ساعت سعید کیسی ہوگی

گل نہ ہوگا تو جشن خوشبو کیا

تم نہ ہوگے تو عید کیا ہوگی

Muhammad Riaz Chaudhry

Muhammad Riaz Chaudhry

ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری

صدر ، حلقہء فکروفن ، سعودی عرب