دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ شروع

Cricket Team Exercise

Cricket Team Exercise

لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے ۔ پہلے روز مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور حارث سہیل غیر حاضر رہے۔

پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا ہے۔ مصباح الحق عمرے کی وجہ سے پاکستان موجود نہیں ہیں۔

محمد حفیظ، حارث سہیل اور عماد وسیم ان فٹ ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی نے دو روز بعد دستیابی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی دو روز بعد ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار اس بار تبدیل کیا گیا ہے۔ بلیپ ٹیسٹ کی بجائے اب کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ ہوں گے جبکہ تمام کھلاڑیوں کو سکریننگ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑے گا۔