زیارت کی خبریں 19/6/2016

Vegetable Shop

Vegetable Shop

زیارت (نمائندہ) امیر ٹرانسپورٹ زیارت کی شہر سے بس اڈہ کی منتقلی کے افتتاح کے موقع پر اسسٹ کمشنر زیارت راؤ سہیل انور ہاشمی کاکہنا تھا کہ یہ ایک اچھی قدم ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے رضاکارانہ طور پر اپنی بس اڈہ کو شہر سے منتقل کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے جو کہ قابل تحسین قدم ہے۔ بس اڈہ کی بازار میں موجودگی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی کیونکہ زیارت ایک چھوٹا سے شہر ہے جس کی وجہ سے جگہ کی کمی کا سامنا ہو تا تھا شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہتے تھے امیر ٹرانسپورٹ کمپنی نے اخلاقی طور پر قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بس اڈہ کو شہر سے باہر منتقل کیا ہے۔جس سے شہریوں کی مشکلات میں کسی حد تک کمی آئیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا محمد اکبر سرگڑھ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔ حافظ نو ر احمد
زیارت ( نمائندہ ) جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے امیر مولا ناحافظ نوراحمد ،جنرل سیکرٹری خلیل احمد دمڑ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم باغ میں د ن دیہاڑے چرمہ یونٹ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد اکبر سر گڑھ کو شہید کیا گیا اور اس کے قاتل بھی گرفتار ہو چکے ہیں لہذا ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔کیونکہ یہ علاقہ ایک پر امن علاقہ ہے اس علاقہ میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور حساس اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ مولانا محمد اکبر سرگڑ ھ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے اور اس پرامن علاقے کی فضاء کو پر امن رکھا جائے ۔ آخر میں مولوی عبدالقاہر اور عبدالکریم سے اظہار تعزیت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ورچوم کے علاقے جلال آباد کا ٹرانسفارمر ایک ما ہ سے خراب ،واپڈا حکام ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہے
مکین سحر و افطار تاریکی میں کرنے لگے ۔جلد بجلی بحالی کا مطالبہ
زیارت (نمائندہ ) تفصیلات کے مطابق کلی ورچوم کے علاقے جلال آباد کی بجلی ایک ماہ سے معطل ،ٹرانسفارمر کو خراب ہو ئے ایک مہینہ ہو چکا ہے لیکن واپڈا حکام ہے جو مکینوں کی بجلی صیحح کرنے کے لئے ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ۔روزہ داروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں سحر و افطار تاریکی میں کرنے لگے ہیں لیکن واپڈا حکام بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور جلال آباد ورچوم کے مکینوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ مکین جلال آباد ورچوم کو رمضان المبارک میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔