دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کو ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں : شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لندن (جیوڈیسک) سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کو میری ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گے۔

شاہد آفریدی کاونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں، آفریدی ہیمشائر کی جانب سے 2011 کے بعد پہلی مرتبہ ان ایکشن ہوں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز دورہ انگلینڈ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا چاہتے ہیں اس لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا نئے کھلاڑیوں کا موقع ملنا اچھی بات ہے۔ تاہم ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت ہوئی وہ دستیاب ہوں گے۔