زیارت میں جاری بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے

Ziarat

Ziarat

زیارت : ضلع زیارت کے سیاسی، سماجی و صحافتی حلقوں نے ضلع کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ، ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی مولوی عبدالعلیم دمڑ، پی ٹی آئی ضلع زیارت کے رہنماء عیسیٰ جان سارنگزئی، پشتون قومی تحریک کے رہنماء ناصر خان پشتون، انٹرنیشنل پاؤر آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر مدثر احمد خان کاکڑ،غلام حید رکاکڑ، طارق عزیز سارنگزئی ودیگر کاکہنا تھا کہ ضلع زیارت کے مسائل اسی طرح ہے جس طرح پہلے تھے۔

ضلع کی خوبصورتی اور مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم پاکستان اور دو وزراء اعلیٰ (عبدالمالک بلوچ، ثناء اللہ زہری) کی جانب سے بار بار اعلانات کئے گئے لیکن ان اعلانات کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا ۔بدقسمتی سے زیارت شہر ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود اب تک تھری اور فور جی کی سہولت سے محروم ہے۔ کسی بھی موبائل کمپنی کی جانب سے اب تک ضلع کے عوام کے لئے تھری جی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع کے عوام کو نیٹ استعمال کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اس کے علاوہ ضلع کے متعدد یونین کونسلز اب تک فون کی سہولیات سے محروم ہیں ہزاروں نفوس پر مشتمل علاقوں میں فون کے سہولیات کا نہ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں اور بجلی کی بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ،نہ تو گرمیوں میں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی سردیوں میں ہر وقت لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ۔شدید سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے گیس پریشر میں شدید کمی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سا مناکرنا پڑ رہا ہے بوقت ضرور ت گیس پریشر بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

ضلع کے اکثر رابطہ سڑکیں بھی سفر کے قابل نہیں رہی ہے ۔زیارت ٹو سنجاوی روڈ کی بات کی جائے یا زیارت ٹو کوئٹہ دونوں جانب کے سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے شہریوں ۔زمینداروں ، مسافروں اور مریضوں کو ان سڑک پر سفر کرناوبال جان بن چکی ہے ۔زیارت ٹو سنجاوی روڈ پرکچھ منٹ کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے ۔حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے عوام کے لئے بجلی فراہم کرے۔شدید سردی میں گیس پریشر بحال کریں ۔نیٹ ورک سے محروم تمام علاقوں میں موبائل ٹاؤر نصب کرے ۔ ضلعی ہیڈکوارٹرکو تھری اور فور جی سہولت فراہم کرے ۔عوام کے سفری سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے زیارت ٹو کوئٹہ اور زیارت ٹو سنجاوی روڈ کی جلد ازجلد تعمیرشروع کی جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکے۔