زیارت، قائد ریذیڈینسی میں یوم پاکستان کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت سیکورٹی سخت

Pakistan Day

Pakistan Day

زیارت (نامہ نگار) ٣٢ مارچ یوم پاکستان کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منانے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقادکیا جا رہا ہے اسی طرح زیارت میں بھی یوم پاکستان کی تیاریاں اپنے بھر پور عروج پر پہنچ چکی ہے شہر کے مختلف حصوں کو پاکستانی جھنڈیوں اور ویلکم بینرز سے سجایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد ریذیڈینسی میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان کی آمد متوقع ہے۔ اسی لئے پروگرام کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے اور علاقے کی سیکورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔