ولادیمیر کلشکو دوسری مرتبہ اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل کے خواہاں

Vladimir Klitschko

Vladimir Klitschko

برلن (جیوڈیسک) یوکرین کے ولادیمیر کلشکو نے دوسری مرتبہ اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

وہ اٹلانٹا اولمپکس میں سپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کر چکے ہیں تاہم اپنے شو کیس میں مزید میڈلز سجانے کی بھوک ختم نہ ہو سکی۔

اولمپکس میں ان کی شرکت کا انحصار ٹائیسن فیوری کے خلاف ری میچ کی ٹائمنگ پر بھی ہوگا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مقابلہ برطانیہ میں جولائی میں کرایا جا سکتا ہے۔ ولادیمیر کلشکو کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح ڈبلیو بی او، آئی بی او اور آئی بی ایف بیلٹس کا دوبارہ حصول ہے۔