انڈونیشیا کا آتش فشاں مسلسل راکھ اگل رہا ہے

Indonesia Volcano

Indonesia Volcano

جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا، مسلسل راکھ اگل رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تا حال ، آس پاس کی آبادیوں کو خطرہ نہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرہ لمبوک میں واقع آتش فشاں ، ماونٹ بروجری کے راکھ اگلنے کا عمل 25 اکتوبر سے جار ی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ اگلنے سے پہاڑ کی چوٹی پر ڈھائی ہزار میٹر بلند راکھ کی دیوار سی بن چکی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں پھیلی راکھ کی وجہ سے لمبوک انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن اب تک معطل ہے۔