نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سید اقبال اشرف

Group Photos

Group Photos

کراچی : نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوے کیا اس مو قع پرسیکریٹری اسپورٹس محمد راشید ، DIG ساوتھ ڈاکٹرجمیل احمد ونگ کمانڈر کرنل شادمان اسلم، محسن فرقان، اویس اسد خان، غلام محمدخان، اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔

سید اقبا ل اشرف نے کہا کے نیشنل بینک ایک قومی بینک ہیں اورنیشنل بینک اسپورٹس ونگ کھیلوں کے سلسلے میں نہ صر ف یہ کہ کھلاڑی کی مدد کررہا ہے بلکہ کھیل کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کررہا ہے اور یہاں ہزاروں افراد کو ہم نے یہ میچ دیکھا کر ایک قومی فریضہ سر انجام دیا ہیں۔

انہوں نے پولیس اور رینجرز کے سیکورٹی انتظامات پر ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا ہے آج جس طرح فملز اس میچ کو ایک قومی جذبہ کے ساتھ ہاتھوں میں قومی پرچم لے کر جس جذ بہ ملی کا اظہار کیا وہ ناقا بل بھل ہو گا سید اقبال اشرف نے قوم سے دراخواست کی کے آئندہ ہو نے والے میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کے لئے دعا کریں۔