ووٹر لسٹوں سے آخری وقت میں ووٹ نکالنا ممکن ہی نہیں: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) این اے ایک سو بائیس میں شکست کے بعد کپتان نے حلقے کی ووٹر لسٹوں سے آخری لمحات میں ووٹ نکالنے کا معاملہ اٹھایا جسے مسلم لیگ ن نے مسترد کر دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹر لسٹوں سے آخری وقت میں ووٹ نکالنا ممکن ہی نہی۔

عمران خان فوبیا سے نکلیں اور ایشوز کی سیاست کریں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان ڈھائی سال مل کر کام کریں بعد میں بے شک نواز لیگ کے خلاف الیکشن لڑیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دوسروں کو عزت دینا سیکھیں اور دھیمی زبان استعمال کریں۔