ڈبلیو ٹی اے فائنلز: روسی سٹار ماریہ شرا پوا اور فلیویا پنیٹا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

Maria Sharapova

Maria Sharapova

سنگا پور (جیوڈیسک) ٹینس سیزن کا آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگا پور میں جاری ہے، روسی اسٹار ماریہ شرا پوا نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، یو ایس اوپن چیمپئن فلیویا پنیٹا نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

عالمی نمبر چار ماریہ شرا پووا نے طویل انجری کے بعد کم بیک کرتے ہوئے لگا تار دوسرا میچ جیتا، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے ریڈ گروپ میں شامل روسی ٹینس اسٹار نے رومانیہ کی ٹاپ سیڈ سیمونا ہیلپ کوچھ چار اور چھ چار سے شکست دی اس کامیابی کے ساتھ ہی ماریہ شرا پوا نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

یو ایس اوپن چیمپئن فلیویا پنیٹا نے پولینڈ کی آگنیسکا رڈوانسکا کو سات چھ اور چھ چار سے مات دے کر ناک آوٹ مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔