واہ کینٹ مالاکنڈ ہوٹل جی ٹی روڈپر زیر تعمیر واہ جنرل ہسپتال میں قیمتی بجلی کی تاروں کے بنڈل کی چوری کا معمہ حل ہو گیا

Arrested

Arrested

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ مالاکنڈ ہوٹل جی ٹی روڈپر زیر تعمیر واہ جنرل ہسپتال میں قیمتی بجلی کی تاروں کے بنڈل کی چوری کا معمہ حل ہو گیا، چوری ملوث چار نوجوان گرفتار قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے پنتالیس عدد بنڈل برآمد، دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف ، گروہ ارباز عرف سنجے دت گینگ کے نام سے مشہور ہے، تفصیلات کے مطابق واہ جنرل ہسپتال جو کہ زیر تعمیر ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے میں تین ماہ قبل بجلی کے قیمتی تاروں کے بنڈل کی چوری کا انکشاف ہوا ،پولیس نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔

پولیس نے کامیاب کاروائی کے بعد چار افغانی شہری ملزمان ارباز، یاسر، محسن شاہ، احمد اللہ کو گرفتار کیا ، جبکہ انکی نشاندہی پر پولیس نے تاروں کے45 بنڈل جنکی مالیت ڈھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمد کر لئے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ادہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرا نجام دے رہی ہے تاہم جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،انھوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں منشیات فر وشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر
ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038