وہاب ریاض نے وسیم اکرم کا 31 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Wahab Riaz

Wahab Riaz

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں تین چھکے کھا کر سابق کپتان وسیم اکرم کا 31 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے 1985ء میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن کرو نے وسیم اکرم کو ایک ہی اوور میں تین چوکے لگائے تھے جس کا اعتراف وسیم اکرم نے خود گزشتہ روز دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 1985ء میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران مارٹن کرو نے مجھے ایک ہی اوور میں تین چوکے لگا دیئے تھے۔