اب انتظار کر

کب چاہا تجھ سے؟ مجھ پہ جان نثار کر
نہ ہی درد دل سے مجھ کو ہمکنار کر

چھوڑ کر ساری دنیا میری چاہ میں
ہاتھ جوڑ کر بیٹھا رہ اک مجھے ہی سرکار کر

دن رات کھوگئے ہیں اسی انتظار میں
نیت تیری بھری نہیں نیندیں اجاڑ کر

اک تجھ کو اپنا مان کے سب ربط کھودئیے
ان حسرتوں کا تو بھی کچھ تو خیال کر

اے کاش وہ وقت بھی آئے جو ایک دن
میں کہ سکوں کہ اب تو میرا انتظار کر

Mrs. Jamshed Khakwani

Mrs. Jamshed Khakwani

شاعرہ : مسز جمشید خاکوانی