ولی محمد ولی یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کا ٹائٹل کاکا اسٹار یوتھ نے اپنے نام کر لیا

Footballl Tournament

Footballl Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کا ٹائٹل کا کا اسٹار یوتھ فٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا ۔فائنل مقابلے کاکا اسٹار یوتھ فٹ بال کلب نے میزبان کلب ولی محمد ولی یوتھ فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدیا۔

کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھر پور داد دی میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماء اکبر ولی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر بابل بلوچ ، ڈاکٹر سلیم بلوچ اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اکبر ولی نے کہاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ احسن اقدام ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایسے ایونٹ کے انعقاد پر اپنی مکمل تعاون کا یقین دلا یا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ریفری حمزہ شیخ نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حبیب ذبد تھے۔