ایک سنہری صبح اور PHAکی کاوش

Park

Park

تحریر : بلال مجید چوہدری
چند روز قبل ایک چھٹی کے دن کی سنہری صبح جو کہ گذشتہ دو دن کی رم جھم کے بعد جلوہ گر ہوئی تھی ایسے ہی بیٹھے بیٹھے میرا کسی نئی جگہ کی سیر کرنے کو دل کرنے لگا پھر گاڑی کی چابی پکڑی اور لاہور کی نہر پر جلو کی طرف لانگ ڈرائیو شروع کردی جلو موڑ کے قریب پہنچ کرایک دلکش سائن بورڈ پر نظر پڑی اور میں نے اپنی گاڑی کا رخ اِس بورڈ پر آویزاں تیر کی جانب موڑ دیا اِس طرح وہ وسیع سڑک مجھے جلو پارک کے عقب میں واقع بو ٹینیکل گارڈن کی طرف لے گئی جو کہ PHAکی کاوشوں سے موجود میں آیا ۔گارڈن کے گیٹ پر پہنچنے پر اچھے یونیفارم میں ملبوس سکیورٹی گارڈ نے ویلکم کیا اور گاڑی کو پارکنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فری پارکنگ کا ٹوکن تھمادیا۔پارکنگ کی جگہ کافی وسیع تھی جبکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیںخلافِ توقع بڑے سلیقے کے ساتھ پارک کی گئیں تھیں گاڑی پارک کرکے جب میں گارڈن کے داخلی راستے پر پہنچا تو ایک اور حسرت میں اضافہ ہوا کہ گارڈن کی انٹری بھی فری تھی اور سکیورٹی کے اچھے انتظامات تھے سیاحوں کو جامع تلاشی کے بعدایک ایک میل اور فی میل سکیورٹی اہلکار واک تھرو گیٹ کے ذریعے اندر جانے کی اجازت دے رہے تھے۔

اندر داخل ہوتے ہی ایک دلکش و حُسین گارڈن کے نظارے نے مجھے گرماسا دیاچند قدم کے میری نظر ایک تختی پر پڑی جس پر PHAاور حکومتِ پنجاب کے مونوگرام آویزاں تھے جس کی تحریر پڑھنے سے معلوم ہوا کہ گارڈن کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جولائی 2016 کیاتھا آگے چند قدموں کے فاصلے پر عوامی راہنمائی کے لئے باقاعدہ سائن بورڈ آیزاںتھا جو سیاحوں کو گارڈن کے بارے میں آگاہ کررہا تھا گارڈن کے اہم مندرجات کیلئے میں اسی بورڈ کی راہنمائی میں آگے بڑھا۔صبح صبح کا وقت اور کم رش چمکتی دھکتی صبح تھی گارڈن میں تازہ تازہ نہائے ہوئے گیندے کے پھول اور دُھلے ہوئے درخت ایک عجیب سا منظر پیش کررہے تھے جس کے ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی اپنی موجودگی کا احساس دلارہی تھی۔

میں نے گارڈن کے ہر حصہّ کی سیر کی اور دل ہی دل میں PHA کے انتظامات کو خوب داد دی وسیع و عریض پھولوں کے لان جوکہ چاروں طرف سے فیتے سے کور کئے گئے تھے تاکہ سیلفیوں کے دیوانے اِن معصوم پھولوں کی کیاریوں کو روندنہ سکیںاچھے معیار کے بچوں کے جھولے ، اچھی کنٹین اور بینچ عوام کی سہولت کے لئے لگائے گئے ہیں صفائی کے اچھے انتطامات اور اس کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد کے لئے بیٹری سے چلنے والی 10سیٹوں کی گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے آگے چلتے ہوئے مین بو ٹینیکل ٹنل میں معمولی رقم ادا کرکے داخل ہوئے جوکہ مختلف اقسام کے پودوں کو ایک ٹنل میں اُگایا گیا ہے اور اِس میں مختلف اقسام کی تتلیاں چھوڑی گئی ہیں۔

Park Flowers

Park Flowers

ٹنل میںگزرگاہ کے اطراف میں اچھی اقسام کے پودے اگائے گئے ہیں اور یہ زگ زیگ کرتا ٹریک آپ کو ایکوریم کی طرف لے جاتا ہے جومختلف اقسام کی رنگ بھرنگی مچھلیوں کا دل کش نظارہ پیش کرتا ہے اور اِس کے ساتھ ٹنل کا اختتام ہوتا ہے اور آپ ٹنل کے باہر ایک دفعہ پھر وسیع لانوں کی طرف نکل آئے ہیں اور باہر نکلتے ہی ایک لوہے کا دیو ہیکل پل آپ کا منتظر ہوتا ہے جوکہ کافی اُنچائی پر آپ کو لے جاتا ہے اور وہاں سے آپ پورے گارڈن میں بجھی ہوئی پھولوں کی کیاریوں کا جائزہ لے سکتے ہیں اورآپ یہاں سیلفی بخارکو بھی کم کرسکتے ہیں اِس پل کی سیرکے بعد آپ نیچے آکر وسیع اقسام کے پھولوں کے لانوں کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔گارڈن میں جگہ جگہ صفائی کے خاص خیال کا حکم دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود چپس اور جوس کے خالی ڈبے مختلف کمپنیوں کی مارکیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

میںنے تمام گارڈن کا اچھی طرح معائنہ کیا اور دل ہی دل میں PHAکو خوب داد دی اور اِس طرح ایک اچھی یادوں کے ساتھ میں اپنی کار میں بیٹھا اور گھر واپسی کا سفر شروع کردیا ۔آخرمیں ،میں حکومتِ وقت اور عوام سے بھی التجاء کرتا ہوں کہ بے شک حکومت نے عوام کو اچھی صحت مند تفریح کا مو قع فراہم کردیا گیا ہے۔

اب عوام کو بھی چاہیے کہ اِس کی خوبصورتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اِس قومی اثاثے کا خیال رکھیں اور اِس سے بھرپور لطف اندوز ہوں کیونکہ ایک اچھی اور مہذب قوم کا مظاہرہ کریں تاکہ اس کا اثر آنے والی نسلوں پر بھی پڑے اوراِس کے ساتھ ساتھ حکومت بھی سرکاری سطح پر ہسپتالوں کواِسی طرح عوامی سہولیات کا گڑھ بنائیں تاکہ عوام پارکوں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں سے بھی مستفید ہوسکیں ویسے بھی صحت مند تفریح انسان کو ہمیشہ تندرست رکھتی ہے۔

Bilal Majeed

Bilal Majeed

تحریر : بلال مجید چوہدری