آوارہ چوہے ہی نہیں کتے بھی مارے جائیں گے۔ انجینئر افتخار چودھری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے مولا بخش چانڈیو کے جواب میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے کے پی کے میں انقلاب آ رہا ہے اور تبدیلی عوام کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔بلدیاتی ادارے مضبوط کئے جا رہے ہیں۔

چوہوں کو مارنا ماحول کو صاف کھنے کی طرف ایک قدم ہے اور انہیں مارنے کی تلقین ہمارے نبیۖ نے کی ہے طاعون ایک مہلک مرض ہے اور اس نے اس نے اسی سال پہلے برصغیر میں قیامت مچائی تھی۔اس سے مرنے والے کو شہید کہا گیا ہے۔

لگتا ہے پرویز رشید اور مولا بخش چانڈیو پنجاب اور سندھ سے کے پی کے میں چوہے سمگل کر کے اپنی بے روزگاری دور کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ہم چوہوں سے فارغ ہو کر کتا مار مہم بھی شروع کرنے والے ہیں۔