پائی خیل کی خبریں 1/11/2016

Sewage System

Sewage System

پائی خیل (نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن کالاباغ میں نئے کنکشن کے لئے میٹر نایاب تفصیلات کے مطابق واپڈاسب ڈویژن کالاباغ میں سائلین 11 ماہ سے زائدعرصہ قبل نئے کنکشن کے لئے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ لیکن تاحال دیمانڈنوٹس جمع ہونے کے باوجود ان کے نئے کنکشن میٹرنہیں لگ سکے ۔سائلین واپڈا آفس کالاباغ کے چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں واپڈاسب ڈویژن کالاباغ کے افسران بالایہی کہہ دیتے ہیں کہ ہماراپاس نئے میٹرنہیں ہم میٹرکہاں سے لیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزیرپانی وبجلی ،وزیراعلیٰ پنجاب اورارباب اختیار سے کالاباغ سب ڈویژن میں نئے میٹرفراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) سوانس میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی گلیوں میں سیلاب کی شکل اختیارکرگیاجس سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق دامن کوہ میں واقع نواحی علاقہ سوانس کا سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں کاگندہ پانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ ،گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکررہاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہاہے ادھرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے نہ صرف آمدورفت کے راستے سکڑاکررکھ دیئے بلکہ وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔ عوامی حلقوں نے سوانس میں سیوریج نظام گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاٹی ایم اے میانوالی ،ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادبلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل تھل کے علاقہ عمرآبادمیں گورنمنٹ پرائمری سکول جو بلڈنگ ،بجلی ،چاردیواری، فرنیچراورسٹاف وطلباء وطالبات کے لئے پینے کے صاف پانی،پختہ سڑک ودیگرسہولیات سے محروم ہے ۔حالانکہ گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآباد2کنال کے رقبہ پرمحیط ہے ۔عمرآبادکے شہریوں نے اپنے بچوں کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی مددآپ کے تحت چھوٹاسابرآمدہ بناکرگزارہ کرنے پرمجبورہیں۔جبکہ فرنیچرکی عدم دستیابی کے باعث طلباء وطالبات زمین پرنیچے بیٹھ کرتعلیم حاصل کرتے ہیں۔علاوہ ازیں سکول کی چاردیواری تک نہیں جبکہ بنیادی سہولیات بجلی،فرنیچر،پینے کے لئے صاف پانی اوربیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات ناپیدہیں ۔عوامی وسماجی مکینوں مخدوم خان،محمداشرف ملک،زاہد،خان محمدودیگرنے ارباب اختیارسے سکول کی بلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات کافی الفورمطالبہ کیاہے۔