واپڈا ملازمین سب سے پہلے سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ثاقب منور

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) واپڈا ملازمین سب سے پہلے سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل در آمد یقینی بنائیں، سب ڈویژن مصطفی آباد کے ایس ڈی او ثاقب منور، یونین کے چیئرمین رشید خاں اور ان کی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، ایس ای قصور کی سب ڈویژن مصطفی آباد میں کھلی کچہری و سیفٹی سیمینار سے خطاب، تفصیلات کے مطابق ایس ای واپڈا قصور نذیر احمد خاں لودھی نے سب ڈویژن مصطفی آباد میں منعقدہ کھلی کچہری و سیفٹی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن مصطفی آباد کے ایس ڈی او ثاقب منور ، یونین کے چیئرمین رشید خاں اور ان کی ٹیم کا کام تسلی بخش ہے میں انہیں شاباش دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ یہ پہلے سے بھی بہتر کام کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لیسکو ملازمین سیفٹی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئی بھی ملازم سیفٹی کے بغیر کام نہ کرے،سیفٹی ہدایات کو مد نظر رکھے گا۔

زندگی ہے تو سب کچھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کافی حد تک کنٹرول ہو چکی ہے، ملازمین بجلی چوری کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،آور بلنگ کی شکایات کم کی جائیں، بجلی چوروں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بجلی چوری پر کنٹرول کرنے سے لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی، اس موقع پر ایکسین سٹی قصور جمشید زمان، ایس ڈی او ثاقب منور ،ن لیگی ایم این اے کے بھائی چوہدری عمران حنیف خاں، چیئرمین یونین رشید خاں، سیکرٹری طیب خاں، وائس چیئرمین سلیم جٹ، جوائنٹ سیکرٹری مقبول گجر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینے کا عہد کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126