واپڈا کے گھر کو آگ لگ گئی واپڈا ہی کے چراغ سے

Jhelum

Jhelum

جہلم (خصوصی رپورٹ ) واپڈا کے گھر کو آگ لگ گئی واپڈا ہی کے چراغ سے۔ ریوینیو آفس جہلم نمبر ون کے کمرشل سپریڈینٹ محمد فاروق احمد جو کہ ڈھوک عبداللہ میں رہائش پذیر ہے کے زیرِ استعمال میٹر نمبر 15-144161490800 ہے۔

نمائدہ ایس ڈی او سول لائن جہلم ،انسپکٹر vigilance ایسکو نے موقع پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے ہوئے پکڑ لیا، تاہم محمد فاروق احمد کمشل سپریڈینٹ نے روایتی ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئے اور محکمہ واپڈا نے بھی معاملے کو دبانے کی ٹھان لی ۔ شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے۔

واپڈا اپنے افسران کو بھی عام شہریوں کی طرح انصاف کے کٹہرے میں لائے اورمحکمہ واپڈا اپنے افسر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر کے قومی ادارا ہونے کا ثبوت فرہم کرے۔