محمد سلیم اقبال واپڈا SDO انتہائی محنتی اور ایماندار شخص ہیں :حاجی عامر خلیل

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) SDO واپڈا انتہائی محنتی اور ایماندار شخص ہیں۔ایک ہفتہ میں چوری کی متعد دوارداتیں پکڑنا اُن کی بہترین کاوش ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکُن و مسلم لیگی رہنما حاجی عامر خلیل ،چوہدری اویس عامر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ SDO واپڈا میاں محمد سلیم اقبال نے چارج سمبھالتے ہی چوری کی روک تھام کے لئے کوششیں کی جس پر شہری اُن کو بہتر کار کردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ)حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں دہشت گردوں انتہا پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے افراد کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے حکم پر مختلف ایجنسیوں نے جنوبی پنجاب کے اضلاع لیہ، ڈیرہ غازی خان،ملتان،راجن پور،بہاول پور،مظفر گڑھ،بھکر سمیت دیگر اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے انتہا پسندوںسہولت کاروں کی فہرستیں مرتب کر لیں۔اس سلسلہ میںان افراد کے بھاگنے کی کوشش کو روکنے کے لئے مختلف شاہرات پر ناکے لگائے جارہے ہیںآپریشن آئندہ چند روز میں متوقع ہے اس سلسلہ میں حکام اور اداروں کو اگاہ کر دیا گیا۔