وقار یونس نے مختصر دورانیے کیلئے کوچ کی تعیناتی کو غلط قرار دیدیا

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ کے میدان سے ایوان میں کھیل کر آؤٹ ہونے والے وقار یونس اب سوشل میڈیا پر کھیل رہے ہیں۔

سابق ہیڈ کوچ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے مختصر مدت کا کوچ لانا غلط فیصلہ ہے۔

حکام کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ دورہ انگلینڈ میں ابھی بہت وقت ہے مستقبل کو سامنے رکھ کر مضبوط بنیادوں پر حکمت عملی بنانا ہو گی۔