وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا، محمد رفیق نقشبندی

Mohammad Rafique Naqshbandi Meating

Mohammad Rafique Naqshbandi Meating

لیہ (نامہ نگار) وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔امام شاہ احمد نورانی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نظام مصطفےٰ ۖکے نفاذاور مقام مصطفےٰ کے تحفظ کے لیے کام کروں گا۔

ان خیالات کا اظہاروارڈ 17میں JUP کے امیدوار جنرل کونسلر محمد رفیق نقشبندی انتخابی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کرپشن عروج پر ہے ۔موجودہ حکومت عوام کو رلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔وارڈ کے غیور عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجھے کامیاب بنائیں۔

انشااللّ ہوار ڈکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا ۔جلسہ میں سابق ناظم عبدالرحمان مانی ،سلیم نورانی،شیخ اختر ،ابوالحسن ،غلام مصطفیٰ بدر،قاری عبدالعزیز طاہر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد رفیق نقشبندی سچے عاشق رسول ہیں ۔جنہوں نے اپنی ساری زندگی نظام مصطفیٰ کے لئے وقف کر رکھی ہے ایسے با کردار اور مخلص شخص کو کامیاب کرائیں۔