وارم اپ میچ، پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 324 رنز بنا لئے

Younis Khan

Younis Khan

ٹاؤنٹین (جیوڈیسک) پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر محمد حفیظ بیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود نے نصف سنچری سکور کی جبکہ اظہر علی نے چھبیس اور کپتان مصباح الحق کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے۔

یونس خان اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اناسی رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق نے 80 اور یونس خان نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹ پر تین سو چوبیس رنز بنائے۔