وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Waseem Akhtar and Haider Abbas Rizvi

Waseem Akhtar and Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سیشن جج نے ایم کیو ایم کے رہ نما وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری 20 جنوری تک منظور کرلی گئی۔

کراچی کے سیشن جج ایسٹ نے سولجر بازار تھانے میں درج مقدمے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کراچی کے لئے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

جس کے خلاف دونوں رہ نماوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا جس پر دونوں رہ نماوں کی 20 جنوری تک دس دس ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔