واشنگٹن کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Washiton Fire

Washiton Fire

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خوفناک آگ سے 23 گھراور 3 کمرشل عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ سے 3 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ 23 گھر اور3 کمرشل عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

فائرفائٹرزکا عملہ اورحکام آگ بُجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ اس سے قبل الاسکا میں 60 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے ساڑھے 6لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے۔