سرینا ولیمز بہترین سپورٹس شخصیت قرار

Serena Williams

Serena Williams

واشنگٹن (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کی نمبر ون کھلاڑی سرینا ولیمز کو امریکی میگزین نے سال کی بہترین سپورٹس شخصیت قرار دے دیا ہے۔

سرینا ولیمز نے رواں برس بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گرینڈ سیلام ٹائٹل اپنے نام کئے جن میں آسٹریلین، فرنچ اور ومبلڈن شامل ہیں۔ رواں سال سرینا کو 53 میچز میں صرف تین بار مخالف کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔