وصی رحمن کے بڑے بھائی ندیم احمد فیصل آباد، پاکستان میں انتقال کر گئے

 Nadeem Ahmed

Nadeem Ahmed

پیرس (پ ر) فرانس میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی اور ڈیلی ہم وطن فرانس کے ایڈیٹر وصی رحمن کے بڑے بھائی ندیم احمد چھیالیس سال کی عمر میں فیصل آباد، پاکستان میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کچھ عرصہ سے عارضہ جگر میں مبتلا تھے اور علاج کی غرض سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔وصی رحمن کے بڑے بھائی کی وفات کی خبر سنتے ہی فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے صحافی وصی رحمن سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید فرانس اوریورپ میں مقیم تمام پاکستانی بھائیوں سے مرحوم کی مغفرت اور بخشش کی دعا کی اپیل کی جاتی ہے کہ اﷲ پاک مرحوم کی روح کو بخش کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔وصی رحمن سے فون نمبر 0605500450 اور 0753250012 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔