ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے موٹاپے کے امکانات بڑھتے ہیں

Eat Watching TV

Eat Watching TV

ایک سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ رات کا کھانا ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھاتے ہیں تو اس سے موٹاپے کا خدشہ 40 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق باہر کی مرغن غذاؤں کے بجائے اگر گھریلو کھانوں کو ترجیح دی جائے تو اس سے بھی وزن بڑھنے کا امکان 26 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹی وی دیکھتے وقت لوگ بے خیالی میں ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں جس کا اثر وزن میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔