وزیرآباد: موبائل شاپ لوٹنے والا ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: موبائل شاپ لوٹنے والا ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع عاطف چیمہ کی موبائل شاپ پر ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔

ڈکیتی کرکے نکلنے والے گجرات کے رہائشی اکرم گجر کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی تواس نے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔جس پر اردگرد کے دوکانداروں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹے گئے سامان سمیت ڈاکو قابو کرلیااور تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔