وزیرآباد کی خبریں 2/1/2016

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) دنیا وی و آخرت کی کا میابی کا دارومدار قرآن مجید کے احکامات کی روشنی میںاسوہ رسولۖ پرچلنے میں ہے۔محبت رسول ۖ مسلمانوں کی اساس ہے۔سنت رسولۖ پرعمل پیرا ہو کر ہم نبی رحمتۖ سے محبت و عقیدت کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارکیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلمان اپنی زندگی کوقرآن وسنت کی تعلیمات کے سانچے میںڈھال کرخود کوسچا محب رسولۖ بنا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلمان آنیوالے وقتوںمیںامن وسکون ،سلامتی اورخوشحالی کے لئے رب کریم کی مددونصرت پریقین رکھتے ہیں۔خالق کائنات سے 2016کے سال نوپردعاگوہیںکہ سال نوپاکستانی قوم کے لئے امن وسکون کاسال ہو۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادمسزنگہت تنویرنے سال نو2016کی آمد پرطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربشریٰ،پاکیزہ،نازیہ نے بھی خطاب کیا۔سیدہ نسیم رضانے کہا کہ سال نومیںجہاںملک ترقی کی منازل طے کرے وہاںتعلیمی میدان میںخواندگی میںاضافہ ہواورتعلیم کادوردورہ ہو۔عائشہ عتیق نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔اساتذہ خواندگی میںاضافہ کے لئے محنت کررہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ 2016کاسال ملک وقوم کے لئے خوشیوںسے لبریزاورترقی کاسال ثابت ہوتعلیم وہ دولت ہے جوقوموںکی ترقی میںمعاون ثابت ہوتی ہے۔جو قومیںومعاشرے نونہالوںکوتعلیمی زیورسے آراستہ کرتے ہیںوہ کامیاب ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممتازسماجی راہنماحاجی فیروز چیمہ کی اہلیہ،معروف قانوندان اعجازاحمدچیمہ ایڈووکیٹ آف ویروکی ،وقار چیمہ کی والدہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کے قل شریف کاختم بروز 3جنوری بروزاتوار صبح 11بجے انکی رہائشگاہ موضع ویروکی میںہوگا۔جسمیںمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعاہوگی۔