ہم حق اور سچ کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں کامیابی ہمارا مقدر ہوگی: تحریک انصاف

PTI Jalsa

PTI Jalsa

راولپنڈی (یاسر رفیق) یونین کونسل دھاماں سیداں ڈھوک نور خان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حق اور سچ کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ہم جھوٹی اور مکارانہ سیاست سے نفرت کرتے ہیں ہم عمران خان کو حقیقی معنوں میں سیاست دان اور بہترین لیڈر مانتے ہیں اور عمران خان کے نظریے پرچلتے ہوئے حق کے لیے جہدوجہد اور باطل کے خلاف ڈٹنا چاہتے ہیں۔

جلسہ گاہ میں جب پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ممبر قومی اسمبلی محمد علی تشریف لائے تو تمام لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا پر تپاک استقبال کیا پورا پنڈال پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ممبر قومی اسمبلی محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم منافقت پسند نہیں ہم حق پرست ہیں ہم حقیقی معنوں میں آزادی چاہتے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم خود مختارہونا چاہتے ہیں اور پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

جلسے سے یونین کونسل دھاماں سیداں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چئرمین راجہ برکت،وائس چئرمین راجہ سحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں منتخب ہو کریونین کونسل دھاماں سیداں کو مثالی یونین کونسل بنانا چاہتے ہیں تعلیم ،صحت اور فلاحی منصوبے ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈھوک نور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک سلیم اختر،راجہ مشتاق اور خورشید تبسم نے بھی خطاب کیا