دولت کے لیے شادی نہیں کروں گی، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی شخص اس وقت آئے گا جب انہیں محبت ہو گی، وہ کبھی بھی دولت کے لیے شادی نہیں کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کامیابی کی بلندیوں کوچھورہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ انکی زندگی میں کوئی شخص صرف اْس وقت آئے گا جب انہیں کسی سے محبت ہوگی وہ محض دولت کے لیے شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے وہ شادی کریں گی،انہیں بہت سارے بچے پسند ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز کی وجہ سے نہیں آئے گا کیوں کہ اپنے لیے ہیرے وہ خود بھی خرید سکتی ہوں تاہم وہ ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے۔