شادی پر نہ بلانے پر کرس گیل کا احمد شہزاد سے گلہ

Ahmed Shehzad and Chris Gayle

Ahmed Shehzad and Chris Gayle

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ اندیز کے اسٹار پلیئر کرس گیل جو حریفوں پر چھکوں کی برسات کرتے تھکتے نہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد جن کی دھواں دار بیٹنگ کے چرچوں سے اچھے اچھے کانپتے ہیں۔

مگر اس بار دونوں مایہ ناز کھلاڑیوں کا جوڑ میدان میں نہیں بلکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پڑا۔ مخالف ٹیموں پر تابڑ توڑ چھکوں کی بارش کرنے والے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے پسینے چھڑا دیے۔

کرس گیل کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے شادی کی دعوت ہی نہیں دی مگر سیلفی شہزاد نے گیل کی یادداشت کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلایا کارڈ بھی بھیجا, مگر آپ نہ آئے۔

خیر شادی کارڈ کا معاملہ تو ختم ہوا اور پھر شروع ہوئی سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ۔