میرا اپنے ساتھ شادی کے خواہشمند افراد کے انٹرویو لیں گی

Meera

Meera

اسلام آباد (جیوڈیسک) اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اور سماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور اپنی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی میں 18 فروری کو پشاور میں 23 فروری کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں لیے جائیں گے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد کو تقریبا 39 کے قریب ہے 11 کا تعلق پشاور سے لاہور سے تعلق والی شخصیات کی تعداد 21 ہے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے شادی کے خواہشمند افراد میں سے 9 رنڈوے بھی شامل ہیں ان شخصیات میں 7 کاروباری 11 ڈاکٹر انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے 6 نوجوان اور مردوں کا تعلق سیاست سے ہے۔