شیر پائو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت لانڈھی میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

Welfare Association

Welfare Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوم کو معاشرتی مسائل حل کرنے کے لئے حکومتی اداروں کی جانب دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کرنا ہوگی’ ملک کو اس وقت غربت بے روز گاری اور بدامنی جیسے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ‘ جسے حل کئے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے۔

بے لوث غریبوں کی خدمت کرنے والے سماجی ادارے مسائل کے حل میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں’ اس لئے ارباب و اختیار کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک سے فنڈ لینے والی این جی اوز کے بجائے عوام کے دکھ درد میں شریک سماجی تنظیموں کا ساتھ دیں’ ان خیالات کا اظہار مقررین نے شیر پائو ویلفیئر ایسوسی ایشن لانڈھی کے تحت مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا’ جس میں تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر ‘ ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان’ نائب صدر عمر دراز خان’ جنرل سیکریٹری فارس خان’ عبدالرئوف’ ظفر اقبال’ حیدر زمان’ باچا خان’ عمر گل ‘ محمد نواز و دیگر شامل تھے’ مقررین نے کہا کہ جب تک عوام خود اپنے مسائل کے حل کے لئے نہیں اٹھیں گے تو ان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔

کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی جسے خود اپنی حالت کا خیال نہیں ہوتا’ شیر پائو ویلفیئر ایسوسی ایشن لانڈھی انسانی خدمت کے جذبے کے تحت گزشتہ 18 سال سے غریبوں کو تمام خوشیوں میں شامل کرنے کی تقاریب کا انعقاد کرتی ہے رمضان المبارک ہو یا عید الفطر ‘ عید الضح ہو یا کوئی بھی قومی تہوار ایسوسی ایشن غریبوں مستحقین کو کسی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑتی ہے۔