پیغام ویلفیئر کے تحت دفاع پاکستان گولڈن جوبلی انٹر اسکول تقاریری مقابلے کا انعقاد

 Speeches Competition

Speeches Competition

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیغام ویلفیئر ایسویس ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر انٹر اسکول تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے پرائمری و سیکنڈری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا اس موقع پر تقاریری مقابلے کے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیغام ویلفیئر ایسویس ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضا نے کہاکہ یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے وطن کی تحفظ اور سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور اپنی کاوشوں کے ذریعے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر دنیا کا بے مثال ملک بنائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان بے مثال قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالی کا بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک نعمت اور خاص تحفہ ہے ہمیں چاہیئے کے ہم وطن کے ناموس اور ترقی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں نسرین فضا نے کہاکہ آج کی اس تقاریری مقابلے میں طلباء و طالبات نے پاکستان سے محبت اور تحفظ و سلامتی کے کے لئے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ تاریخی الفاظ ہیں اللہ تعالی ہمیں اس پر عمل کرنے اور اپنے وطن عزیز کے لئے توانائیاں وقف کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کی بہتر نگہداشت کے ذریعے ہم دنیا میں اپنا اور وطن کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضاء نے کہاکہ پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیم ،صحت اور ملک سے بے روز گاری کے خاتمے کے جد وجہد کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت اور مفلوک الحال لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لئے کوشاں ہے۔