کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 20/8/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارئمنٹ گجرات کے زیر انتظام دی ایجوکیٹر سکول کوٹلہ کا جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد۔ککرالی میرج لان میں منعقدہ تقریب میں ادارہ ہذا کے طلبہ و طالبات میں تقریر، آرٹ اور ملی نغموں کے مقابلہ جات ہو ئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی عدنا ن اسلم وڑائچ (ڈسٹر کٹ آفیسر پاپو لیشن و یلفیئر ڈیپارئمنٹ گجرات )، میڈم عفت کمال (تحصیل آفیسر پاپو لیشن و یلفیئر ڈیپارئمنٹ )، ڈاکٹر محمد عظیم ککرالی( آسٹر یلیا )،چوہدری فیصل گجر( صدر پریس کلب کوٹلہ) ودیگر جبکہ چودھر ی عامرعثمان عادل ،معروف شاعر محمد امین عاصم ، معروف آرٹسٹ محمد ناصر (غوثیہ آرٹ کو ٹلہ ) مقابلہ جات کے جج تھے ، تقر یب کے میز بان پر نسپل چودھری عامر عثمان عادل تھے ۔ ڈسٹر کٹ پاپو لیشن و یلفیئر ڈیپارئمنٹ گجرات کے زیر انتظام منعقدہ تقر یب کے میں ادارہ ہذا کے درجنوں طلبہ طالبات نے مقابلہ جات میں حصہ لیااوراپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ جات دیکھنے کو ملے ، ججز نے بمشکل پوزیشن کے اعلانات کیے، ڈسٹر کٹ پاپو لیشن و یلفیئر ڈیپارئمنٹ گجرات کی طرف سے منعقدہ دی ایجو کیٹر کے طلبہ طالبات نے بلاترتیب تقر یری مقابلہ جات میں طلبہ میمو نہ نے پہلی ، مو منہ نے دوسری جبکہ رافعہ نے تیسری پو زیشن حاصل کر کے مہمانان گرامی سے کیش پرائز اور سر ٹیفکیٹ حاصل کیے ، ملی نغموں کے مقابلہ جات میں طلبہ حنا یاسمین نے پہلی ، تہمینہ نے دوسری اورطالب علم عمیر محسن اور زین رضا نے تیسر ی پوزیشن حاصل کر کے کیش پرائز اور سر ٹیفکیٹ حاصل کیے اسی طر ح آخر ی مقابلہ پو سٹر ڈیزائننگ میں طلبہ زنیب علی نے سب سے اچھی تصویر تیار کر کے پہلی طلبہ عروبہ نے نے دوسری صالحہ جاوید نے تیسر ی پو زیشن حاصل کر کے مہمانان گرامی سے کیش پرائز اور سر ٹیفکیٹ وصول کیے ۔ پروگرام جو کہ خصوصی طور پر جشن آزادی کے حوالے سے انعقاد پذیر تھا ، ڈسٹر کٹ پاپو لیشن و یلفیئر ڈیپارئمنٹ گجرات کی ٹیم ڈاکٹر محمد عظیم ، چودھری عامر عثمان عادل ، اور ادارہ ہذاکے ننھے منے بچوں نے آزادی کیک بھی کا ٹا ۔آخر میں مہمانان خصوصی عدنا ن اسلم وڑائچ ، میڈم عفت کمال،، ڈاکٹر محمد عظیم ککرالی( آسٹر یلیا ) نے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ تقر یب کا اختتام قومی ترانہ سے ہوا ، اس کے بعد طلبہ و طالبات نے قطار کی صورت جائے تقر یب سے دی ایجو کیٹر سکو ل تک پیدل واک بھی کی۔اس موقع پر حساس حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے فرائض پو لیس تھانہ ککرالی نے دئیے ۔ آخر میں میز بان چودھری عامر عثمان عادل نے مہمانان گرامی ،اور معزز شر کاء کا خصوصی طور شکر یہ بھی ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال)چنا ر فر ی ڈا ئیلاسز سنٹر بھمبر نے 8سالوں میں 6کروڑ 56لاکھ روپے خرچ کرکے 8ہزار 3سو 63 ڈائیلاسز کیے ہیں کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود کے تعاون سے 8سال قبل ہم نے دو مشینوں کے ساتھ سفر شروع کیا اور آج 15مشینوں دو شفٹوں میں 30 مریض روزانہ کی بنیاد پر گردوں کی صفائی کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ ان 8سالوں میں مخیر حضرات نے 7 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کے عطیات دیے جبکہ مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت سے لے کر ادویات کی فراہمی اور ڈائیلاسز کا سارا کام فری ہے ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم چوہدری غلام احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر گردے کے مریضوں کے لیے بہترین سہولت دینا ہماری ترجیجی ہے اور ہماری کوشش ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں قائم چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کو آزادکشمیر کا بہترین ادارہ بنا دیا ہے اس ادارے کے ذریعے ہم نے 8سالہ قبل خدمت کے سفر کا آغاز کیا تھا ہم نے اپنے نظام کو اتنا شفاف بنایا کہ لوگوں نے دل کھول کر تعاون کرنا شروع کردیا ایک مریض کے گردے صاف کرنے پر 3500 روپے خرچا آتا ہے جبکہ روزانہ 30 مریض اس عمل سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیلاسز کا سار ا عمل کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود کی نگرانی میں ہورہا ہے اور اس سنٹر سے بھمبر کے علاوہ دیگر اضلاع کے مریض بھی استفادہ حاصل کررہے ہیں درجنوں مریضو ں نے ڈائیلاسز سنٹر کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر جیسے ضلع میں ڈائیلاسز سنٹر غریب لوگوں کے لیے کسی بھی نعمت سے کم نہیں جہاں یہ نہ صرف مفت علاج ہوتا ہے بلکہ کسی بھی اچھے ادارے کے برابر سہولتوں کی فراہمی ایسا عمل ہے جس کی وجہ سے یہاں پر مریض گھر کا ماحول محسوس کرتا ہے مریضوں نے میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود کو دل کھول کرصدقہ ،خیرات اور زکواة عطیات دیں تاکہ معاشرے کے کمزور لوگ اس سہولت سے فائد ہ حاصل کرتے رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال) اللہ والا ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی سریعہ کے صدر اجہ شاہدآویز اور سینئر نائب صدر راجہ حق نواز بابر نے اعلان کیا ہے کہ ہماری سوسائٹی گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول سریعہ میں زیر تعلیم یتیم اور مستحق طالبات کو سکول یونیفارم، جوتے ،کاپیاں اور دیگر تعلیمی ضروریات مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیف پیٹرن سوسائٹی ایم ڈی راجہ گروپ آف کمپنیز دوبئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہونہار یتیم اور مستحق طالبات کی کفالت ہم سب پر فرض ہے آج اگر ہم اپنی بیٹیوں کی کفالت اور سرپرستی حقیقی معنوں میں کردارادارکریں تو ہماری یہ بیٹیاں کل کو قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گی بیٹیوں کی تعلیم لڑکوں کی تعلیم سے زیادہ اہم ہے اگر ایک لڑکا پڑھ لکھ جاتا ہے تو ایک آدمی کا مستقبل سنورنتا ہے اور اگر ایک بیٹی پڑھ لکھ جاتی ہے تو ایک خاندان کا مستقبل روشن ہو جاتا ہے اللہ والا ویلفیئر سوسائٹی نے جس مشن کاآغاز کیا ہے راجہ حق نواز بابر اور راجہ شاہد آویز اپنے دوستوں کے ہمراہ اس کی تکمیل کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال) پیر سید غلام مصطفی شاہ گیلانی رحمتہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس مبارک 25اگست بروز جمعرات کو سدوال کلاں میں منعقد ہورہاہے جس میں خصوصی خطاب پیر سید علی عباس حسینی چوراہی آستانہ عالیہ چورہ شریف بعد ازنماز ظہر ہو گا اور پیر صاحب دعا فرمائیں گے ۔ اور بعد میں لنگر کا بھی تقسیم کیا جائے گا ۔قبلہ شاہ نے سدوال کلاں اور گردونواح میں تقریباً ایک صدی تک دین کی خدمت کی اور 25اگست 2015ء کو خالق حقیقی سے جاملے ۔سید عارف حسین شاہ سید سجاد حیدر سید ذوالفقار ناصر سید عقیل حیدر چوراہی سید صہیب حیدر چوراہی انتظامیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔عوام علاقہ کو عرس مبارک میں شمولیت کی دعوت عام ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال) الائیڈسکول کیمپس بھدر میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری عامر عثمان عادل تھے ۔ بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو ز ملی نغموں اور پرجوش تقاریر سے وطن کی محبت کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول النور کیمپس بھدر میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات سے والہانہ انداز میں سبزاور سفید لباس پہنے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اس تقریب کا رنگ اور بھی دوبالا کردیا ۔بچوں نے خوبصورت ٹیبلوزپیش کئے اور ملی نغمہ جات کیساتھ ساتھ تقاریر کے ذریعے اپنے وطن کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سابق ایم پی اے چوہدری عامر عثمان عادل اس موقع پر بچوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے ہمیں اپنے گھر کو خوبصورت بنانا ہے مجھے آج امید ہے کہ آپ پڑھ لکھ کر اپنے وطن کی خدمت کریں گے اور اس کی حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے ۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل نے بچوں کوآزادی کی اہمیت اور پاکستان کے قیام سے آگاہ کیا ۔ تقریب کے آخر میں بچوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔