لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرد و خواتین کیلئے لاثانی سیکرٹریٹ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکی فلاحی خدمات بلاامتیاز مذاہب و مسالک جاری و ساری ہیں، آپ کی زیر سرپرستی لاثانی ویلفیئرفائوندیشن انٹرنیشنل کامیڈیکل ونگ پاکستان کے مختلف علاقوں میں انسانیت کی فلاح کیلئے شبانہ روزخدمات کافریضہ سرانجام دے رہاہے ،مخلوق خداکی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ”لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل”کے زیر اہتمام غریب ونادار افراد و مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لاثانی سیکرٹریٹ پرفری میڈیکل کلینک میں 1980سے لیکر اب تک مستحق مردوخواتین مریضوںکیلئے فری علاج ومعالجہ کیساتھ فری لنگرشریف کابھی اہتمام جاری وساری ہے ۔ ، کیمپ میںماہرڈاکٹر زکی زیر نگرانی یہ کیمپ مورخہ 12فروری بروزاتوار بعد ازنماز عصربوقت 5بجے سے لیکر رات 8بجے تک جاری رہیگا۔کیمپ میں مردوخواتین مریضوںکے فری چیک اپ کیساتھ ساتھ ادویات بھی فری فراہم کی جائیں گی۔