فلاحی تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہی ہیں۔ ریحان ہاشمی

NGO Meeting

NGO Meeting

لاہور : پاکستان میں قائم فلاحی تنظیمیں (NGOs) دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قابل تحسین کام انجام دے رہے ہیں وہ ایسے بہت سے کام جو حکومت کی ذمہ داری ہے NGOs نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہیں وہ اپنے دفتر میں ینگ سوشل ریفارمر ) (YSR کے وفدسے ملاقات کے دوران خطاب کر رہے تھے۔

ینگ سوشل ریفارمرز کا نمائندہ وفد مسز افشاں فاروق ستار کی سربراہی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے ،بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد،مصدق مرزا،پیٹرن YSR غلام محمد،ڈائریریکٹر YSR فہد زیدی ،سی ای او ینگ سوشل ریفارمر سعود ہارون اور دیگر اراکین YSR تھے۔

اس موقع پر پیٹرن YSR افشاں فاروق ستار نے ینگ سوشل ریفارمر کے اغراض و مقدمات سے چیئرمین ریحان ہاشمی کو آگاہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ینگ سوشل ریفارمر ملک کے دیگر شہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ملکر ،انوائرمنٹ ،کھیل و ثقافت،صفائی ستھرائی ،اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر ضلع وسطی میں خواتین کو بھی میدان عمل میں ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمر کے ارکان نوجوانوں میں کچھ کرنے کے جذبے کو ابھارنے کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے پروگرام تشکیل دیتی ہے۔

جبکہ انٹر نیشل فورم پر بھی کئی ممالک میں کام کر رہی ہے اس موقع پر انہوںنے ضلع وسطی میں اسپورٹس کے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انکی پیش کش کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ضلع میں YSR کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔

جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0314-3699690