اچھا فلمی پروجیکٹ ملا تو ضرور کروں گی، مدیحہ شاہ

 Madiha Shah

Madiha Shah

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ نئے فلم میکر ہر مزاج کی فلم بنا رہے ہیں، ماضی میں اگر کوئی فلم ہٹ ہوجاتی تو سبھی اسی طرح کی فلمیں بنانے لگ جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کی کامیابی پر بے خوشی ہے۔ فلم انڈسٹری پر آنے والابحران وقتی تھا مگر اس کا دورانیہ طویل ہو گیا۔

حکومتی سطح پر بھی کسی حد تک کوششیں کی گئیں مگر ہمارے آپس کے اختلافات کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔نئے لوگوں کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ جنہوں نے ڈوبتی ہوئی ناؤ کو بچانے کے لیے میدان میں آئے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اچھے فلمی پروجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مناسب وقت پر فلم بھی بناؤں گی۔