ویمبلے سٹیڈیم: گو مودی گو کے نعروں کے درمیان مودی کا خطاب

 Kashmiri Demonstrations

Kashmiri Demonstrations

لندن (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے ویمبلے سٹیڈیم تو پہنچ گئے لیکن مودی گو بیک اور مک گیا تیرا شو مودی، گو مودی گو کے نعروں سے پیچھا نہ چھوٹا۔

سٹیڈٰم کے باہر سینکڑوں کشمیری مودی کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے۔ مظاہرین نے حق ہمارا آزادی، اور وی وانٹ فریڈم کے نعرے لگائے۔ مودی کے خلاف مظاہروں میں سکھ اور نیپالی بھی پیش پیش رہے۔