مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

Israeli Army

Israeli Army

الخلیل (جیوڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں مختلف واقعات میں تین فلسطینی لڑکوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق فوجیوں نے الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں پتھر پھینکنے والے لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔