مغربی کنارے میں ناجائز یہودی کا لونیوں کے حامی اسرائیلی گروپ نے مہم شروع کر دی

Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی طریقے سے بنائی جانیوالی یہودی کالونیوں کے حامی اسرائیل گروپ نے فلسطین حامی موقف اپنانے پر یورپی یونین کو سبق سکھانے کیلئے برطانیہ کو پوری یونین چھوڑنے پر راضی کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔

ریگا ولیم نامی ای این جی او کے پالیسی اور حکومتی تعلقات کے ڈائریکٹر میو ڈیو پے نے کہا ہم اسرائیل اور فلسطین نے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے پر پوری یونین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے مغربی کنارے کے 60 فیصد حصے پر اسرائیل قابض ہے، اور فلسطینیوں کو گھروں کی تعمیر کے پرمٹ حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے گھروں کو گرانے کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہیں۔