ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کرکٹر ہلاک

Adrian St. John

Adrian St. John

ٹرینیڈاڈ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ کرکٹر ایڈریان سینٹ جون کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کے شہر ٹرینیڈاڈ میں پیش آیا۔

ایڈریان سینٹ جون اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے ان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، نوجوان کرکٹر نے اس کیخلاف مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے انھیں گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل نے اس ناگہانی موت گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ ایک پیغام میں کہا کہ ایڈریان سینٹ جون کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

وہ نوجوان کرکٹر کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والا یہ نوجوان کرکٹر کرس گیل اکیڈمی کی جانب سے کھیلتا تھا۔