شارجہ ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر 56 رنز کی برتری حاصل کرلی

Sharjah Test

Sharjah Test

شارجہ (جیوڈیسک) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ اسے 56 رنز کی برتری حاصل ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لیے ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو کریگ برتھ ویٹ 95 اور جیسن ہولڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن جیسن ہولڈر 16 رنز بنا کر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے جب کہ برتھ ویٹ 133 اور روندرا بشو 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز لیون جانسن اور کریگ برتھ ویٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جانسن ایک رن بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جب کہ ڈیرن براؤ 11 اور مارلن سیموئل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور بلیک ووڈ بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اوپنر نے رسٹن چیز کے ہمراہ ملکر 83 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن چیز 50 رنز بناکر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

اوپنر برتھ ویٹ نے شین ڈوریج کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے 83 رنز کی ہی پارٹنرشپ قائم کی لیکن ایک بار پھر ساتھی کھلاڑی برتھ ویٹ کا ساتھ چھوڑ گئے ڈوریج 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالیے تھے جب کہ برتھ ویٹ 95 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔