ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، مکی آرتھر

Mickey Arthur

Mickey Arthur

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کالی آندھی کے دیس میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیدیا۔

مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

مکی آرتھر کا مصباح الحق اور یونس خان سے متعلق کہنا تھا کہ دونوں نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی ہے۔

ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے محنت کریں گے۔

مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی ابھی تک کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔