مغرب شامی سرحد پر عالمی مبصرین کی تعیناتی کیلئے ترکی پر دباو ڈالے، روسی وزیرخارجہ

Sergei Lavrov

Sergei Lavrov

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک بین الاقوامی مبصرین کی ترک شام سرحد پر تعیناتی کیلئے ترکی پردباؤ ڈالیں۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ترک شام سرحد دہشتگردوں اور اسمگلرزکیلئے محفوظ گزرگاہ ہے، انکا کہنا ہے تھا کہ دہشتگردوں اوراسمگلرزکی یورپ آمد اوران کی کارروائیوں پربند باندھنے کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو ترک شام سرحد پرتعینات کرناہوگا۔

انہوں نےمغربی ممالک پرزوردیاکہ وہ ترکی کوبین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی کیلئے راضی کریں،انہوں نےمعاملےکواقوام متحدہ میں اٹھانے کابھی عندیہ دیا۔

انہوں نےکہاہے کہ شام سےدہشتگرد ترکی اورترکی سےغیرقانونی سامان شام اسمگل ہورہاہے،انہوں نے اعتراف کیاکہ روسی فضائیہ کی کارروائی کے باوجود راستہ اب بھی دہشتگردوں کیلئے محفوظ ہے۔
West Syrian border, international observers, deployment, Turkey, pressure, Russian Foreign Minister, Sergei Lavrov