مغربی ممالک شامی مہاجرین سے زیادہ ہم جنس پرستوں‘ جانوروں کو ترجیح دیتے ہیں: رجب طیب اردگان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے مغربی ملکوں کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحران سے دو چار شامی مہاجرین کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں سے زیادہ ہم جنس پرستوں اور جانوروں کی نگہداشت کو ترجیح دیتے ہیں۔

شمال مغربی ترکی میں گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ مغربی تہذیب غلامی اور نو آبادیت کے دور کی عکاسی کرتی ہے۔

ترک صدر کی طرف سے مغرب مخالف یہ بیانات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ترکی اور یورپی یونین کے مابین غیر معمولی کشیدگی پائی جاتی ہے۔